کراچی میں پی ایس ایل کا انعقاد چیلنج ہے، آئی جی سندھ


انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس کلیم امام نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کیلئے کراچی کے عوام اور پولیس پر اعتماد کیا گیا ہے، کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے بچنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد کو چیلنج قرار دیا۔
آئی جی سندھ نے کراچی میں ڈاکٹر محمد علی شاہ سندہ پولیس اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر اُن کا کہناتھا کہ شہر میں کھیل کے میدانوں پر سے قبضہ ختم کروایا جائے گا۔
سید کلیم امام نے کہا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کراچی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔
اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ جلد اس گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنایا جائے گا۔
ساڑے چھ ایکٹر پر مشتمل گراؤنڈ پر کرکٹ کے علاوہ بیڈمنٹن ، فٹسال ، منی ہاکی گراؤنڈ اور باکسنگ کلب بھی بنایا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کی کامیابی بھارت انگاروں پر لوٹنے لگا


پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ شو اپنی دلچسپیوں،سنسنی خیزیوں اور بھر پو رعنائیوں سے عروج پر پہنچ چکا ہے ،عرب صحرائوں میں دبئی ،شارجہ ،پھر دبئی سے ہوتا ابوظبی کے آخری اسٹاپ سے ہوتا پاکستان کی طرف رخ کرنے کو ہے، ابوظبی پہلی مرتبہ پی ایس ایل میچ کی میزبانی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے ساتھ کرچکا ہے دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطا نز کا بھی ہوچکا ہے،پی ایس ایل کے لاہور کے 3 میچز بھی اب کراچی منتقل کئے جاچکے ہیں ، ۔ابو ظبی کے معرکوں سے قبل تک پشاور زلمی بہتر رین ریٹ کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر بھی 10 پوائنٹس ہونے کے باوجود دوسرے نمبر پرتھی جو گزشتہ روز کے میچ کے بعد مزید آگے یا پیچھے کی طرف جاسکتی ہے ۔2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے،پاکستان سپر لیگ کی دلچسپی اور سنسنی خیزی یا تاریخی واقعات کے ساتھ مماثلت انوکھی،منفرد اور مسحور کن ہے،محمد سمیع نے ایونٹ کی تاریخ کی چوتھی ہیٹ ٹرک کی،ان سے قبل محمد عامر، جنید خان اور عمران طاہر یہ اعزاز رکھتے تھے کامران اکمل نے 1000رنز مکمل کئے ، بیٹنگ میں کون میدان مارے گا ،کہنا مشکل ہے ،3 مارچ تک شعیب ملک 240،لک رانچی 233،لونگسٹن 227،واٹسن 226،ڈی ویلیئرز 218،بابر اعظم 212 ،آصف علی 202،عمر اکمل 201 اور ریلی روسو 200کے ساتھ ریس میں نمایاں ہیں ، پشاور زلمی کے حسن علی 18 وکٹوں کے ساتھ اس مرتبہ ٹاپ بولر بننے جارہے ہیں ،سہیل تنویر کی 12، حارث رئوف کی 11 اور لمچہانے اور وہاب ریاض کی 10،10 وکٹیں حسن علی سے خاصے فاصلے پر ہیں ،دوسری جانب بھارت نےورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی مگرآئی سی سی نے بھی اس کو مسترد کردیا پاکستان کو بھی جواب میںآئی سی سی سے سفارتی سطح پر یہمطالبہ کرنا چاہئے کہ بھارت سے 2023 ولڈ کپ کی میزبانی واپس لی جائے ،اسی طرح ولڈ ٹی20 کی میزبانی بھی چھینی جائے اور آئندہ وہاں کوئی ایونٹ نہ دیا جائے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ کا ’کنگنا‘ کو جواب




بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت کی جانب سےپاکستان مخالف بیانات دینے پرمعروف سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ’شنیرا اکرم‘نے کرارا جواب دے ڈالا۔
کنگنا رناوت نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت کی اولین ترجیح پاکستان سے لڑنا ہے جس کے بعد انہیں بھارتی عوام کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کنگنا نےاپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے دس روز تک خاموشی اختیار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کنگنا کے اس بیا ن پر شنیرااکرام نے لکھا کہ ’صرف دس دن کیوں؟آپ جتنا دن چاہیں اتنے دن خاموش رہ سکتی ہیں‘۔
شنیرا کےاس ٹوئٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’بھابی نے زبردست چھکا مارا ہے

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کئی دنوں سے ساتھی اداکاروں ریتک روشن اور کرن جوہرکے متعلق منفی بیانات دینے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کررہی ہیں۔
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس

Comments