پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ



پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث آج پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیل رہے ،ان کی غیر موجودگی میں اے بی ڈویلیئرز قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
محمد حفیظ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے ،ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
معروف بلے باز اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں جبکہ ابتدائی دو میچز میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے ہرادیا


پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فور کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
دبئی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جیت میں حسن علی کی 4 وکٹوں اور عمر امین کے ناقابل شکست 61 رنز نے نمایاں کردار ادا کیا۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم حسن علی،وہاب ریاض اور ابتسام شیخ کی بولنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکی اور 78 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
لاہور قلندرز کی طرف سے اینٹون ڈیوچ 18، محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کر رہے اے بی ڈویلیئرز 14 اور آغا سلمان 13 رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکے اور پوری ٹیم 15 اعشاریہ1 اوورز میں 78 رنز بناسکی۔
پشاور زلمی کی طرف سے حسن علی نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 4، وہاب ریاض نے 17رنز دے کر 3، ابتسام شیخ نے 14 رنز کے عوض 2 اور کیرون پولارڈ نے 1وکٹ اپنے نام کی۔
پشاور زلمی کی طرف سے 79 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا،لیکن اس کی ابتدائی 2 وکٹ6 رنز پر گر گئے،پہلے امام الحق کو حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی نے کامران اکمل کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تیسری وکٹ پر عمر امین نے میڈسن کے ساتھ مل کر اسکور 62 رنز تک پہنچایا، پشاور زلمی کے تیسرے آوٹ ہونے والے بیٹسمین میڈسن تھے جو 5 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
عمر امین نے اس موقع پر برق رفتار اننگز جاری رکھی اور پولارڈ کے ساتھ مل کر اسکور 81 رنز تک پہنچایا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
عمر امین نے39 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن میں گہرا شگاف ڈالنے والے حسن علی کو میچ کا بہتر کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تیسری وکٹ پر کپتان اے بی ڈویلیئرز نے اینٹون ڈیوچ کے ساتھ مل کر اسکور 37رنز تک لے گئے تاہم اس موقع پر ایک بار پھر حسن علی نے یک بعد دیگرے دو اہم وکٹ اپنے نام کرلی اور لاہور قلندرز کی میچ میں واپسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
حسن علی نے چھٹے اوور میں پہلے اے بی ڈیویلیئرز 14رنز کو بولڈ کیا تو اسی اوور کی آخری گیند پر برینڈن ٹیلر کی وکٹ بھی اڑادی۔
دس اوورز مکمل ہونے پر اینٹوں ڈیوچ18 رنز بناکر کیوین پولارڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے ،56رنز پر پانچ وکٹ گر جانے کے بعد ٹیل اینڈز بھی ہمت ہار گئے۔
لاہور قلندرز کی چھٹی وکٹ 60 کے اسکور پر گری،ہارڈس ولہائن کو محض ایک رنز پر ابتسام شیخ نے ایل بی ڈ بلیو کردیا،ساتویں آوٹ ہونے والے بیٹسمین حسن خان تھے جو صرف 7 رنز بناکر ابتسام شیخ کا اگلا شکار بن گئے۔
لاہور قلندرز کے آغا سلمان 13رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے،اسی اوور میں حارث روف بھی کوئی رنز بنائے بغیر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بناکر وہاب ریاض کا تیسرا شکار بن گئے،یوں پوری ٹیم 78 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی،میچ کی خاص بات حسن علی کی ابتدائی 4 اہم وکٹیں رہیں، انہوں نے 4 اوورز میں15 رنز دے۔

دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس

Comments