محمد بن سلمان نے مانچسٹر یونائٹیڈ کی بولی لگا دی



سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فٹ بال کے بھی شوقین نکلے ، مشہور انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کیلئے بولی لگا دی۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشہور انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کیلئے 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی پیش کش کی ہے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید

کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
مشہور ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے،لیکن وہ فرنچائز کرکٹ کے لیئے دستیاب ہوں گے۔
35 سالہ گیل نے 284 میچز میں 23 سنچریز کی مدد سے 10ہزار رنز بناچکے ہیں ،انہوں نے 1999 میں ڈیبیو کیا تھا۔
ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد بارباڈوس میں ایک انٹرویو میںکرس گیل نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں کرکٹ کے عظیم ترین کرکٹر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ اب بھی یونیورس بوس ہیں اور یہ اعزاز قبر میں جانے تک انہی کے پاس رہے گا ۔
کرس گیل نے کہا کہ وہ اب اسٹینڈز میں بیٹھ کر نوجوان کرکٹرز کو دیکھنا چاہتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ کیرئیر کا اختتام ورلڈ کپ کی جیت کے ساتھ ہو اور اس کے لیئے وہ اپنا پورا زور لگائیں گے ۔ 

بھارتی اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹا دی گئیں


بھارت کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ رہی ہے اور وہ اس دشمنی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ بھارتی اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں ہٹا دی گئی ہیں۔
بھارت کے ’مہالی اسٹیڈیم‘ سے پاکستان کےوزیر اعظم و سابق کرکٹر عمران خان، جاوید میاں داد اورشاہد آفریدی کی تصویریں ہٹا ئی گئی ہیں۔

اسٹیڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے)‘ کے حکم پر مہالی اسٹیڈیم کے پویلین اور گیلری سے یہ تصویریں ہٹائی ہیں۔

پنجاب کرکٹ ایسو سی ایشن کے رکن ’اجےتیاگی‘نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم نے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں سے اظہارِیکجہتی کرتے ہوئے ہٹائی ہیں‘‘۔

محمد حفیظ پی ایس ایل سے آؤٹ


لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے جس کی تصدیق قلندرز انتظامیہ نے بھی کردی۔
محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔
لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کے مطابق محمد حفیظ کو انگوٹھے میں فریکچر ہے جس کے لیے سرجری درکار ہے اور انہیں مکمل طور پر بحال ہونے کے لیے 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔
لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کیا جارہا ہے اور ان کا متبادل ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
ثمین رانا نے کہا کہ حفیظ کے آؤٹ ہونے پر افسوس ہے،نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں اے بی ڈویلیئرز نے پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے، دیگر میچز میں بھی ڈویلیئرز کا ہی کپتان برقرار رہنے کا امکان ہے۔



دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس














    Comments