پی ایس ایل: 500، 1000 والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں ہی فروخت


پاکستان سپر لیگ 4 کے فائنل ، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے، پانچ سو اور ہزار والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے۔
پی ایس ایل فور کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے 500 والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے۔
ادھر 12 مارچ کو لاہورمیں ایلیمنیٹر مقابلے کے جنرل انکلوژر کے ٹکٹس صرف 10 منٹ میں ہی فروخت ہو گئے۔
ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
پی ایس ایل فور کے ٹکٹس کا 20 فیصد حصہ آن لائن فروخت کیا جا رہا ہے، سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت 25فروری سے شروع ہو گی۔

ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کی قیمت 500، ایک ہزار، دو ہزار او تین ہزار روپے ہے ، جبکہ فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت 500روپے، 2ہزار، چار ہزار ، ساڑھے سات ہزار اور آٹھ ہزار روپے ہے۔
پاکستان میں شیڈولڈ ابتدائی چار اسٹیج گروپ میچز کی آن لائن ٹکٹس کی فروخت تاحال جاری ہے۔ 10مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر کا میچ کراچی میں کھِلا جائے گا۔ اتوار کے روز ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے البتہ سات مارچ کو کراچی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹس کی فروخت اب بھی جاری ہے۔

محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ لاہور قلندرز میں شامل


انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
محمد حفیظ 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کا اگلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ میں 22 فروری کو ہوگا۔
سلمان بٹ 2009ء میں انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔
وہ 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں 596رنز بناچکے ہیں جبکہ 74 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سلمان بٹ کے رنز کی تعداد 2 ہزار 278 ہے،اُن کا اوسط 36رنز سے زائد اور اسٹرائیک ریٹ 113اعشاریہ 5 ہے۔
2010ء میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پانچ سال کی معطلی اور 2016ء میں کرکٹ کی دنیا میں واپسی کے بعد یہ اُن کا سب سے ہائی پروفائل ایونٹ ہوگا۔
34 سالہ سلمان بٹ نے پابندی کی مدت پوری ہونے کے بعد جنوری 2016ء میں قومی ون ڈے کپ میں شرکت کی تھی اور107اعشاریہ 20 اوسط کے ساتھ 536رنز بناکر ٹورنامنٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے۔
وہ 2018ء میں ٹی 20 کپ میں بھی دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، انہوں نے 70کی اوسط سے 350 رنز بنائے۔

پی ایس ایل فور نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے



پاکستان سپر لیگ فور نے ہرسال کی طرح اس سال بھی کامیابی کےجھنڈے گاڑدئیے،اب تک کھیلے جانے والے سات میچز کو گیارہ کروڑ سے زائد شائقین کرکٹ نے دیکھا ہے۔
کرکٹ پاکستان کا بلاشبہ مقبول ترین کھیل ہے اور اس کھیل سے پاکستانی جنون کی حد تک پیار کرتےہیںاور اب کرکٹ کا ذکر پی ایس ایل کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتےہوئےپاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹنگ ایونٹ کے طور پر ابھر کر سامنےآیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل فور میں اب تک کھیلے جانےوالے سات میچز کو گیارہ کروڑ سے زائد پاکستانیوں نےدیکھا ہے،فائنل تک یہ تعداد بڑھ کر VIEWERSHIPکے نئے ریکارڈ قائم کرنے کی طرف گامزن ہے۔
پی ایس ایل فور کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیوسوپر پر براہ راست نشر کیےجارہے ہیں۔



دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس











Comments