پی ایس ایل4،پاکستان میں میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع


پاکستان سُپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے آٹھ میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے ملک کے 55 سینٹرز پر شروع ہوگئی۔
کراچی کے27 اور لاہور کے 12 سینٹرز پر ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے ۔
لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے جس کے ٹکٹس خریدنے کے لیے شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے، قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس کی قیمت 500 روپے سے تین ہزار روپے تک ہے۔
کراچی میں فائنل سمیت 5 اور لاہور میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔
کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹس 500 سے 8 ہزار روپے تک ہیں۔
اس سے قبل میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جو مجموعی ٹکٹوں کا 20 فیصد تھا، ایسے شائقین جو آن لائن ٹکٹ بُک کروا چکے ہیں انہیں مقررہ سینٹر پر جاکر اپنا ٹکٹ وصول کرنا ہوگا۔
دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک  فری بونس


پی ایس ایل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والا کون؟


پاکستان سپر لیگ 4 کے 15 ویں میچ میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے کھلاڑی کولن انگرام نے پی ایس ایل فور کی پہلی سنچری اپنے نام کرلی۔
کولن انگرام نے 59 گیندوں پر 127 رنز کی ناقابل شکست کی اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، خیال رہے کہ انہوں نے 50 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے 15 ویں میچ میںکولن انگرام نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس کے علاوہ کولن انگرام پی ایس ایل میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ انگرام کی 127 رنز کی اننگز ان کے ٹی 20 کیریئر کی بھی سب سے بڑی اننگز ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز شرجیل خان کے پاس تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
شرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز اسکور کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
پی ایس ایل میں اب تک 4 مرتبہ سنچریاں اسکور ہوچکی ہیں جن میں ایک انگرام، ایک شرجیل خان جبکہ 2 مرتبہ کامران اکمل نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

کولن انگرام نے اپنی اننگز کے دوران پی ایس ایل میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ 8 چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا اس سے قبل عمر اکمل، شرجیل خان، کیون پیٹرسن اور کامران اکمل بھی ایک اننگز کے دوران 8 چھکے لگا چکے ہیں۔
انگرام کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی، انگرام کے برق رفتار 100 رنز نے کراچی کنگز کے لیے ہدف کا حصول آسان بنادیا، شاندار بیٹنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انگرام کی سنچری، کراچی نے کوئٹہ کو ہرا دیا


پاکستان سپر لیگ فور کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کولن انگرام کے شاندار 127 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگ نے 187 رنز کا بڑا ٹارگٹ 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جیت میں انگرام کی شاندارسنچری نے اہم کردار ادا کیا۔ کراچی کے دیگر کھلاڑیوں بابر اعظم صفر، کولن منرو 3، اویس ضیاء 17 اور لیونگ اسٹون نے 18 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے سہیل تنویر نے 2 جبکہ محمد نواز اور  فواد احمد نے کراچی کے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کولن انگرام کو دھواں دھار بیٹنگ کے باعث مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی،جس نے مقررہ 20 اووررز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے تھے۔
سرفراز الیون کی طرف سے عمر اکمل ٹاپ اسکور رہے، جنہوں نے 55 جبکہ رلی روسو 44،انور علی ناقابل شکست 27 اور شین واٹس 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا،کوئٹہ کی پہلی وکٹ 14 اسکور پر گری تھی،تیسرے اوور کی پہلی گیند پر احسن علی 7 رنز بنا کر عامر یامین کا شکار بننے۔
کراچی کنگز کو دوسری وکٹ 61 کے اسکور پر ملی جب شین واٹس 25 رنز بناکر عمر خان کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 2چوکے اور 2چھکے لگائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 124 کے اسکور پرگری، 44 رنز بنانے والی رلی روسو کو عامر یامین نے پویلین کا راستہ دکھایا،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 1 چھکا اور 4 چوکے لگائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چوتھے آوٹ ہونے والے بیٹسمین اننگز کے ٹاپ اسکورر عمر اکمل تھے، جو 5 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بناکر عامر یامین کا تیسرا شکار بننے۔
کراچی کنگز کو پانچویں وکٹ ڈرین اسمتھ کی ملی جو 9 رنز بناکر محمد عامر کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی نے 6 گیندوں پر 27 رنز بنائے انہوں نے اپنی ناقابل شکست اننگز کے دوران 4 شاندار چھکے لگائے۔
کراچی کنگز کے عامر یامین نے 4، محمد عامر اور عمر خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر بھارت سے میزبانی واپس


بھارت نے ’ایشین ٹوراسنوکر‘ میں پاکستانی کیوسٹ اور کھلاڑیوں کو ویزا نہیں دیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نئے فارمیٹ کا یہ اسنو کر ایونٹ مارچ میں بھارت کے شہر بنگلور میں منعقد ہونا تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔
صدرپی بی ایس اے منور شیخ کا کہنا ہے کہ بھارت کاکھیلوں کےساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشین اسنوکر کنفیڈریشن سے بھارت کے اس اقدام پر شدید احتجاج اورویزے کے انکار کے بعد پوائنٹس دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک  فری بونس

Comments

Post a Comment