کیا سرفراز نے میانداد کا چھکا یاد دلا دیا؟


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے آخری بال پر چھکا لگا کر کیا سابق کپتان میانداد کے چھکے کی یاد تازہ کردی؟
شارجہ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 144 رنز کا ہدف دیا،آخری اوور میں درکار7رنز ایک گیند پر 2رنز کا روپ دھار گئے تھے،ایسے میں سرفراز احمد نے چھکا لگا کر فتح اپنے نام کرلی۔
18 اپریل 1986 کو اسی شارجہ کے میدان میں آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے،میچ کی آخری گیند پر پاکستان کو فتح کےلئے 4 رنز درکار تھے کہ چتن شرما کی گیند پر جاوید میانداد نے چھکا لگا کر ٹیم کو میچ جتوادیا تھا۔
اب پی ایس ایل میں 33 سال بعد پھر وہی میدان، وہی انداز، بس مد مقابل بدل گئے،لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزے کے سامنے تھے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز نے بھی چھکا لگایا اور ٹیم کو فاتح بنا دیا۔

ڈیویلیئرز کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہوگئے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہوگئے۔
لاہور قلندرز کے ترجمان ثمین رانا کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز کی کمر میں معمولی سی تکلیف تھی جواب صحیح ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان کی کمر میں معمولی سا کھچاؤ تھا،وہ اب فٹ ہیں اور اگلے میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کو کوئٹہ کے خلاف آرام دیا دیا تھا،تاہم برینڈن ٹیلر پنڈلی کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں 6 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہے، متبادل کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان سے ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہتے


بھارت نے کھیل کو بھی سیاست بنا دیا،بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بی سی سی آئی نے اس حوالے سے ای میل کر دی ہے۔
بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھیجی گئی ای میل میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ پاکستان سے ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔
بی سی سی آئی کے منتظم اعلیٰ ونود رائے نے کہا ہے کہ آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کو ہوا دینے والے ممالک سے تعلقات ختم کردیے جائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی کو بذریعہ ای میل بھارتی خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان سے میچ نہ کھیلنا ہتھیار ڈالنے سے بھی برا ہے


بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے پاکستان کے خلاف بھارت کے میچ نہ کھیلنے کو ہتھیار ڈالنے سے زیادہ برا قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ششی تھرور نے کہا کہ پُلوامہ حملے کے بعد حکومت نے سوگ کا اعلان نہیں کیا لیکن اب سے3 ماہ بعد ہونے والے مقابلے کو منسوخ کرنا چاہتی ہے۔


اُنہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنا ایسا ہی ہوگا جیسے بغیر لڑے شکست ہوجائے، اس معاملے میں حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔
کانگریسی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنا صرف2 پوائنٹس گنوانے کی بات نہیں ہے۔


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس

Comments