لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ




پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخرزمان، سہیل اختر، حارث سہیل، اے بی ڈیولیئرز، کورے اینڈرسن، ڈیوڈ وائز، گوہر علی، سندیپ لیما چھانے، یاسر شاہ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم شین واٹسن، ریلی روسوؤ، احسن علی، عمراکمل، سرفراز احمد، محمد نواز، دانش عزیز، سہیل تنویر، محمد حسنین، ہیری گورنے اور فواد احمد پر مشتمل ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیلے ہیں، چار جیتے اور صرف ایک میچ ہارا، یوں وہ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

پی ایس ایل4: آج کونسے دو بڑے مقابلے ہونگے؟




پی ایس ایل 4 میں آج دو بڑے میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ 4کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، آج لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہوگا اور دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی بھرپور فارم میں ہیں جبکہ بولرز میں محمد سمیع، شاداب خان، فہیم اشرف اور رومان رئیس بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کراچی کنگز میں انگرام، بابر اعظم، کولن منرو اور عماد وسیم اکیلے ہی میچ پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ ایونٹ کا یہ 18واں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد تین فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔
آج کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ کوئٹہ میں ایک دو نہیں بلکہ کئی میچ ونرز شین واٹسن، رائیلی روسو، عمر اکمل، اور کپتان سرفراز احمد کی شکل میں موجود ہیں۔
کوئٹہ کے مدمقابل لاہور قلندرز ہے۔ جس میں اے بی ڈی ویلیئرز رنگ جما رہے ہیں۔ پھر فخر زمان، سہیل اختر، ڈیوڈ ویزے او یاسر شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے جبکہ لاہور قلندرز کے 4 پوائنٹس ہیں اور پانچویں پوزیشن پر ہے۔


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس


Comments