ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوں گے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا ورلڈ کپ کے میچز میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔
لندن میں ورلڈ کپ کی تقریب کے موقع پر کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کو انٹرویو میں ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ آئی سی سی نے کسی بھی بورڈ کو شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے نہیں لکھا ہے، ہم شائقین کے نکتہ نگاہ سے سوچتے ہیں اوراس وقت پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر صورتحال کابخوبی اور پوری طرح جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر اس وقت کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے کہ جس سے یہ ظاہر ہو کہ ورلڈ کپ کے میچز جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا مقابلہ بھی شامل اُس میں تبدیلی کا کوئی امکان ہو۔

ڈیوڈرچرڈسن کا کہنا تھا کہ یہ ضرور ہے کہ صورتحال کا پوری طرح جائزہ لیا جاتار ہے گا۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے بھارت سے رواں سال جون میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ ہمارے جوانوں کا خون بہت قیمتی ہے ، ہم اسے ضائع ہونے نہیں دیں گے۔

ہماچل میں بھی پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹادی گئیں


بھارت کے شہر موہالی کے بعد اب ریاست ہماچل پردیش میں بھی پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹادی گئیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آویزاں عمران خان اورجاوید میاں داد سمیت 13 پاکستانی کرکٹرکی تصاویر ہٹادی گئی ہیں۔
ہٹائی گئی تصاویر میں وسیم اکرم ، شعیب اختراور شاہد آفریدی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے موہالی کرکٹ اسٹیڈیم سے بھی پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹائی گئی تھیں۔
دوسری جانب پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام پر بھی پابندی عائد کردی گئی جبکہ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس



Comments