شعیب ملک زخمی، عماد وسیم ٹیم کی قیادت کرینگے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک زخمی ہونے کے سبب چوتھے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیںہوں گے، اُن کی جگہ عماد وسیم قیادت کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شعیب ملک تیسرے ایک روزہ میچ میں زخمی ہوئے تھے ،اُن کی پسلی پر ضرب لگی تھی جس کے باعث وہ چوتھے ایک روزہ میچ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
بورڈ کے مطابق شعیب ملک کی انجری کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے اُن کا ایم آر آئی کرایا جائے گا ، اُن کی غیر موجودگی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم چوتھے ایک روزہ میچ میں قیادت کررہے ہیں۔
دوسری جانب شعیب ملک کی جگہ پلیئنگ الیون میں سعد علی کو ڈیبیو کرایا جائے گا۔

آسٹریلیا نے چوتھا میچ بھی اپنے نام کرلیا


عابد علی اور محمد رضوان کی سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آسکیں، آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو 6رنز سے شکست دے کر سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کی شروعات ڈرامائی انداز میں ہوئی اور اوپنر شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
کیئریر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے عابد علی نے ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے حارث سہیل کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا، اسکور 74 رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر حارث سہیل 25رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور عابد علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 144 رنز بناکر جیت کی امید پیدا کی۔
اس دوران عابد علی نے 118 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر سینچری اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں جبکہ ڈیبیو میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی یہ سب سے بڑی انفرادی اننگ ہے۔
عابد علی کے بعد عمر اکمل بیٹنگ کے لئے آئے لیکن وہ صرف 7رنز ہی بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے آج کے میچ میں ڈیبیو کرنے والے دوسرے کھلاڑی سعد علی لمبی اننگز نہ کھیل سکے، وہ بھی 7رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس دوران محمد رضوان نے اپنی سنچری مکمل کی، حالیہ سیریز میں یہ ان کی دوسری سنچری ہے۔
کپتان عماد وسیم صرف ایک رن بناسکے، جبکہ جیت کی آخری امید محمد رضوان 104 رنز بناکر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس طرح پاکستان ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بناسکی۔
آسٹریلیا کی طرف سے کولٹر نائیل نے تین، اسٹوئنس نے دو جبکہ رچرڈسن، لیون اور زامپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کا پاکستان کو 278 رنز کا ہدف
اس سے قبل آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے278رنز کا ہدف دیا۔
دبئی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم آج کے میچ میں ٹیم کی قیادت کی۔
فنچ اور عثمان خواجہ نے ٹیم کو اچھا آغاز دیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 56 رنز بنائے، فنچ آج لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 39رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ایک روزہ میچوں میں یہ ان کی پہلی وکٹ ہے۔
شان مارش صرف 5 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار ہوئے، ہینڈز کو بھی عماد وسیم نے 7 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔
اسٹوئنس کو یاسر شاہ نے 2 رنز پر کلین بولڈ کیا، دوسرے اینڈ پر عثمان خواجہ نے نصف سنچری مکمل کی، وہ بھی 62 کے اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
چار وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل اور کیرے نے ٹیم کو سہارا دیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 134 رنز بناکر پوزیشن مستحکم کردی۔
میکسویل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز بنائے اور سنچری سے صرف 2 رنز کی دوری پر رن آؤٹ ہوگئے۔
کیرے محمد حسنین کی گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی کوشش میں 55 کے اسکور پر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
یوں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔
محمد حسنین، عماد وسیم اور یاسر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

عابد علی کی پہلے ہی ون ڈے میں سنچری


پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے کیریئر کے پہلے ہی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سنچری بناڈالی۔
عابد علی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیسرے جبکہ دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سلیم الہٰی اور امام الحق ڈیبیو میچ میں سنچری بنا چکے ہیں۔
عابد علی نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں امام الحق کی جگہ شان مسعود کے ساتھ اننگز شروع کی، لیکن شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
عابد علی نے نئے بیٹسمین حارث سہیل کے ساتھ مل کر اسکور 74 تک پہنچایا، تاہم حارث سہیل 25 رنز بناکر عابد علی کا ساتھ چھوڑ گئے۔
عابد علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان کے ساتھ نہ 144 رنز کی شراکت بنائی بلکہ 118 گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔

ناقص امپائرنگ نے آئی پی ایل کی ساکھ پر سوال اٹھادیئے


ناقص امپائرنگ سے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) مذاق بننے لگی۔ممبئی انڈینز کیخلاف جمعرات کی شب میچ میں ناقص امپائرنگ پر بنگلور رائل چیلنجرز کے کپتان ویرات کوہلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ، ان کی ٹیم کو میچ کی آخری گیند پر مقابلہ جیتنے کیلئے 7 اور برابر کرنے کیلئے 6 رنز درکار تھے تاہم حریف بولر مالنگا کی آخری گیند پر شیوام دوبے کوئی رن نہ بناپائے ، ری پلے میں ظاہر ہوا کہ یہ گیند نوبال تھی لیکن فیلڈ امپائر ایس روی نہ دیکھ سکے ، اگر وہ اسکو نوبال قرار دیتے تو نتیجہ بدل سکتا تھا لیکن بنگلور یہ مقابلہ 6 رنز سے ہارگئی۔
اس معاملے پر ناکام سائیڈ کے کپتان کوہلی نے کہا کہ ہم آئی پی ایل کھیل رہے ہیں کوئی کلب کرکٹ نہیں، اس طرح کی غلطیاں کسی طور ایونٹ کے شایان شان نہیں،یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے، امپائرز کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے تھیں، یہ کوئی چھوٹی نو بال نہیں تھی، اگر ہمیں اضافی گیند مل جاتی تو گیم یکسر مختلف بھی ہوسکتا تھا، میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوا لیکن امپائرز کو یہاں زیادہ چوکس اور مستعد ہونا چاہیے تھا۔
دوسری جانب فاتح ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت کرنےوالے روہت شرما نے اس صورتحال پر ناخوشی کا اظہار کیا، انھوں نے شکوہ کیا کہ اس سے قبل جسپریت بمرا نے کی ایک گیند کو ’ وائیڈ ‘ بھی قرار دیا گیا تھا جو ہماری دانست میں نہیں تھی، پلیئرز اس معاملے میں خود کو بے بس خیال کرتے ہیں، یہ تمام چیزیں مایوس کن ہے لیکن امید کرسکتے ہیں کہ اس غلطیوں کو دہرانے سے گریز کیا جائیگا۔





Chat
اپنی رائے سے آگاہ کریں




دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس
1xbet best site for betting join now for FREE registration and get 100% BONUS on 1st deposit.


Comments