مارچ 04 ،2019

پی ایس ایل4 کا میدان آج سے ابوظہبی میں

 سجے گا


پاکستان سُپر لیگ میں دو دن کے آرام کے بعد آج سے ابوظہبی میں میدان سجے گا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کا چوتھا مرحلہ آج سے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان مدمقابل آئیں گے۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈ ی ایئٹرز کا ٹکراؤ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز رات9 بجے مد مقابل ہوں گے۔

آج کا پہلا میچ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی پشاور زلمی اور دوسرے نمبر کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔ دونوں نے سات سات میچ کھیلے ہیں، پانچ پانچ جیتے اور دو دو میچوں میں انہیں شکست ہوئی۔
دونوں کے دس دس پوائنٹس ہیں تاہم ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور کی ٹیم بہتر نیٹ رن ریٹ پر پہلے نمبر پر ہے۔
سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے، ملتان کو کوئٹہ کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست ہوئی جو ٹیم میچ جیتے گی اس کے پلے آف میں جگہ یقینی ہوجائے گی۔

آج کا دو سرا میچ کپتان عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز اور پاکستان کے سب سے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کی قیادت میں ملتان سلطانز کے درمیان اہم ترین میچ ہوگا۔
ملتان کی ٹیم شاہد آفریدی، کیرون پولارڈ، جنید خان اور محمد عرفان کی موجودگی میں 8میں سے چھ میچ ہار چکی ہے اور اس کا پلے آف میں جانا اب دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر ہوگا۔
اگر ملتان ساتواں میچ بھی ہار گئی تو اسے واپسی کا ٹکٹ مل جائے گا۔
کراچی کنگز چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پانچویں نمبر ہے اس نےسات میں سے تین میچ جیتے ہیں اور چار میں اسے شکست ہوئی ہے۔
اگلے مرحلے میں جانے کے لئے ملتان اور کراچی مزید ہار کی متحمل نہیں ہوسکتی، اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دو ٹیموں کے دس دس پوائنٹس ہیں باقی چار ٹیموں میں اصل مقابلہ ہے۔
منگل کو لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور زلمی کا مقابلہ کرے گی جبکہ امارات میں آخری میچ منگل کی شب کوئٹہ اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
 پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل سیکورٹی انتظامات، رینجرز نے ہنگامی پلان ترتیب دیدیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کراچی منتقل کئے جانے کے فیصلے کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) نے مربوط کنٹی جینسی (ہنگامی )پلان ترتیب دے دیاہے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان رینجرز ( سندھ) پولیس کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے مختص تمام ہوٹلز اورروٹس پر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے تمام فرائض پاکستان رینجرز( سندھ)ادا کرے گی۔رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان رینجرز سندھ کراچی میں منعقد ہونے  والے تمام میگا ایونٹس کے پر امن انعقاد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

کرکٹ کو 2022ایشین گیمز میں شامل کرلیا گیا


کرکٹ کو 2022ایشین گیمز میں شامل کرلیا گیا۔
یہ فیصلہ بنکاک میں ہونے والے اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 2022 کے ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایشین گیمز میں کرکٹ کا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور ان مقابلوں میں آسٹریلیا سمیت اوشیانا ممالک کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔
ایشن گیمز 2022 کی میزبانی چین کا شہر ہانگ زو کرے گا جو کہ 10 ستمبر 2022 سے 25 ستمبر 2022 تک جاری رہیں گے۔
اس سے پہلے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں بھی کرکٹ مقابلے ہوئے جس میں پاکستان ویمن ٹیم نے گولڈ میڈلز جیتے جبکہ مینز میں گولڈ میڈل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے نام رہے۔

دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس


Comments