ملتان نے لاہور کو 7وکٹوں سے ہرادیا


پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141رنز کا ہدف دیا تھا، ملتان سلطانز نے ہدف 13 ویں اوور کی تیسری گیند پر صرف 3 وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔
شان مسعود 48، چارلس ناقابل شکست 41 اور ونس 25 رنز کے ساتھ نمایاں ہے۔
اس سے پہلے لاہور قلندرز نے کپتان فخرزمان کے 53 اور وائز کے 30 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے۔
ملتان سلطانز کے محمد عباس سب سے کامیاب بولر ہے، انہوں نے 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، شاہد آفریدی نے دو جبکہ محمد الیاس اور گرین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں، اس لئے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کے نتیجے کا ایونٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ڈیرن سیمی نے کراچی میں مچھلی اور بریانی کھائی


پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں مچھلی، بریانی اور دیگر ڈشز کھائیں اور وہ پاکستان کا کلچر انجوائے کررہے ہیں۔
کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اورڈ یرن سیمی نے میڈیا سے گفتگو کی، ڈیرن سیمی نے گفتگو میں کہا کہ وہ پاکستان کا کلچر بہت انجوائے کر رہے ہیں ، انہیں شلوار قیص پہن کر بہت اچھا لگ رہاہےاور انہوں نے کراچی میں مچھلی ، بریانی، اور دیگر ڈشز بھی کھائیں۔
ڈ یرن سیمی نے کہا کہ وہ پاکستان کی ثقافت سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور انہوں نے گورنرہاوس میں پودا بھی لگایا۔

اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ اُمید ہے پی ایس ایل میں کامیاب ہونگے۔
دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کی سیکیورٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کرتا ہوں پشاور جیتے جبکہ وہ خود کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں ایک بچہ کوئٹہ اور دوسرا پشاور کو سپورٹ کرتا ہے۔

کوئٹہ کو شکست دیدی، اب ٹرافی بھی جیت سکتے ہیں


کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کو شکست دے کر لگ رہا ہے اب ہم ایونٹ کی ٹرافی بھی جیت سکتے ہیں۔
عماد وسیم نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرانا ان کے لیے آسان نہیں تھا ۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آخری وقت میں عثمان شنواری کی بولنگ بہت زبردست رہی ۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسان نہیں ہے، دیکھنے والوں کو آج سمجھ آگیا ہوگا۔

PCB کا ICC سے بھارت کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ


چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2 بار کرکٹ کو سیاست کا شکار بنایا ہے جس سے اس کی پوزیشن خراب ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں عمران طاہر اور معین علی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی تھی۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی حرکتوں پر آئی سی سی کو خط لکھا ہے، ایک اور خط لکھ رہے ہیں۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا گانا جاری


پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے نیا گانا جاری کردیا ہے، جو ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈی جے براؤو نے گایا ہے۔


ویسٹ انڈين کرکٹر ڈی جے براوو ، پی ایس ایل کے رنگ میں پوری طرح رنگے گئے ، پی ایس ایل کے لیے ان کا یہ گانا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل گانے کے طورپر جاری کیا ہے۔
ڈی جے براوو کا یہ گانا شائقین میں بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس


Comments