آئی سی سی ،ٹی 20رینکنگ میں پاکستان پہلے نمبر پر


آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی 20رینکنگ کے مطابق پاکستان پہلے نمبر پر قائم ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم 135 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہےجبکہ بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر جبکہ فخر زمان نویں نمبر پر ہیں۔
اس رینکنگ کے مطابق بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عادل راشد دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہی فاسٹ بولر کرس جارڈن چار درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔

کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست



پی ایس ایل کے ایک میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پہلا کوالیفائر پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 13 مارچ کو ہوگا جبکہ پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں 14 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، صرف تین کے مجموعی اسکور پر کولن مونرو بغیر کھاتہ کھولے حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
کراچی کنگز کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی گرگئی، بابراعظم 13 رنز بناکر سمین گل کی گیند پر وہاب ریاض کو کیچ دے بیٹھے۔
22رنز پر لیونگ اسٹون 6رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
انگرام اور ڈنک نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 43 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 65 تک پہنچایا لیکن اس موقع پر ڈنک 6 کے اسکور پر وہاب ریاض کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

افتخار احمد کو 4 رنز پر سمین گل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز کی جیت کی امیدیں اُس وقت ماند پڑگئیں جب دھواں دار بیٹنگ کرنے والے کولن انگرام کو وہاب ریاض نے پویلین کی راہ دکھادی۔
انگرام 37گیندوں پر چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 71رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نئے بیٹسمین سہیل خان حسن علی کی گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی کوشش میں ڈاؤسن کو کیچ دے بیٹھے جبکہ محمد عامر پہلی ہی گیند پر وہاب ریاض کا شکار ہوگئے۔
کپتان عماد وسیم نے بھرپور کوشش کی لیکن وہ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے اور 30رنز پر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، اگلی ہی گیند پر عمر خان رن آؤٹ ہوگئے۔
یوں کراچی کنگز کی ٹیم 16اعشاریہ 2اوورز میں 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پشاور زلمی نے 61 رنز سے میچ اپنے نام کرلیا۔
اس میچ کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی حتمی پوزیشن بھی سامنے آگئی ہے، پشاور زلمی پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔
حسن علی نے تین جبکہ سمین گل، ملز اور وہاب ریاض نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے 204رنز کا ہدف
اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 204 کا ہدف دیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل اور امام الحق نے شاندار آغاز فراہم کیا اور دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 137 رنز بنائے۔
کامران اکمل 48 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 86رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
پولارڈ نے تیزرفتاری سے اننگز کا آغاز کیا لیکن تین گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

نئے بیٹسمین ڈاؤسن کو محمد عامر نے 9 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، اس اوور میں امام الحق بھی عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، وہ 40 گیندوں پر 59 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
ڈیرین سیمی کی وکٹ بھی محمد عامر کے حصے میں آئی، وہ صرف پانچ رنز بناسکے۔
وہاب خان 11 اور حسن علی 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

محمد عامر نے تین، کولن مونرو نے دو اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہار ہار کر تھک گئے، رانا فواد


لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نے کہا ہے کہ ہم ہار ہار کر تھک گئے ہیں، اس ہار پر بہت زیادہ افسردہ ہوں، جب ٹیم کاکپتان ان فٹ ہوتو کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔
پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےرانا فواد نے کہا کہمسلسل چوتھے پی ایس ایل میں ہماری ٹیم کی کارکردگی نا قابل یقین ہے، خراب کارکردگی پرپرستاروں سےمعافی چاہتا ہوں ،اُن سے ہمدردی ہے جن کے ہم نے دل توڑے
انہوں نے کہا کہ خراب کارکردگی کا کوئی جواز نہیں ہے، لیکن اب کھلاڑیوں کا احتساب ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز آخری نمبر پر رہی ہے۔

پی ایس ایل سے باہر ہونے پر افسوس ہے، فواد رانا


لاہور قلندز کے چیئرمین رانا فواد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فورسے باہر ہونے پر بہت افسوس ہے، دیکھنا ہوگا کہ ہم کہاں غلطی کر رہے ہیں۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا فواد کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اس بار ہمارے 8 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے خلاف میچ میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ پہلا اوور یاسر شاہ کریں گے لیکن جب میچ ہوا تو فخر زمان نے پہلا اوور کیا، جس پر سب حیران رہ گئے۔
قبل ازیں رانا فوادنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہار ہار کر تھک گئے ہیں، اس ہار پر بہت زیادہ افسردہ ہوں، جب ٹیم کاکپتان ان فٹ ہوتو کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میںلاہور قلندرز اپنے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی ۔

پی ایس ایل 4 کےلیگ مرحلےکے میچ مکمل


پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ، پلے آف مرحلے کا آغازکل ہوگا۔
پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ،پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی پشاور زلمی نمبر ٹو ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کوالیفائر میں بدھ کو مقابلہ کرے گی ۔
ایونٹ کے کوالیفائر میں بدھ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہوں گی ، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا ۔
پی ایس ایل کا پہلا ایلیمینٹر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان جمعرات کو ہو گا ،جس میں ہارے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
دوسرا ایلیمنیٹر جمعہ کو ہو گا اور پی ایس ایل فور کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے ۔
یادرہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز اور کرس جارڈن کی پی ایس ایل میں شمولیت


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی ایلیکس ہیلز اور کرس جارڈن کو پی ایس ایل میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ایلیکس ہیلز اور کرس جارڈن پی ایس ایل کے پلے آف کے لئے شامل کیے گئے ہیں۔
ایلیکس اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک بار پھر حصہ بنیں گےجبکہ کرس جارڈن پشاور زلمی میں شامل ہوں گے۔
کرس جارڈن نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل کے دوران انگلینڈ ٹیم میں شامل ہو گئے تھے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں مین آف دی سیریز قرار پائے۔
ایلکس ہیلز نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کیلئے پی ایس ایل 4 میں شرکت کیلئے آرہا ہوں،انہوں نے کہا کہ پاکستان جا کر کھیلنے کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔
Chat
اپنی رائے سے آگاہ کریں

دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس


Comments