کون پہنچے گا پی ایس ایل 4 کے فائنل میں؟


کون پہنچے گا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے فائنل میں؟ ایک ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔
ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی یا پھر سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، آج کوالیفائر میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوںگی، جو جیتا وہ سیدھا فائنل میں پہنچے گاتاہم ہارنے والی ٹیم کو ایک اور چانس ملے گا۔
ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ہارنے والی ٹیم آؤٹ ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کوئٹہ اور پشاور کے مقابلے میں ہارنے والی ٹیم سے ایلیمینٹر 2 کھیلے گی۔

احمد شہزاد نے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھادیئے


پی ایس ایل میں 99 رن بناتے ہی احمد شہزاد میں اعتماد آگیا، قومی ٹیم کے سلیکشن پر سوالات اٹھا دیے، کوچ مکی آرتھرکو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ پی ایس ایل کی پرفارمنس سے پاکستان ٹیم میں جگہ دینے سے لیجنڈری کھلاڑی نہیں ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب شارٹ فارمیٹ سے نہیں بلکہ ڈومسٹک کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر تجربہ کار کوچ ہیں ، اُنہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کوالٹی بیٹسمین فور ڈے یا ون ڈے کرکٹ سے ملتا ہے، ڈومیسٹک اسٹرکچرکومضبوط بنانا ہوگا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ اُنہیں اپنی سنچری مکمل نہ ہونے سے زیادہ میچ ہارنے کا دکھ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا پی ایس ایل ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ اور گذشتہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور اس نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی پر قابو پایا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج پی ایس ایل کی ٹیموں ، مالکان اور پی سی بی کے عہدیداروں بشمول چیئرمین پی سی بی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ، کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، اے وی ایم چوہدری محمد احسن رفیق، کموڈور وائس ایڈمرل آصف خالد، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی اور معززین نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ تمام پی ایس ایل کی ٹیموں اور دیگر مہمانِ گرامی کو خوش آمدید کہہ کر خوشی محسوس کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے تمام پاکستانیوں میں ایک جوش و جذبہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ک کراچی میں آپ کی موجودگی اس شہر پر آپ کے اعتماد کا مضر ہے جوکہ روشنیوں کا شہر ہے اور اس شہر نے صرف پیار اور بھائی چارگی کا پرچار اور اسے فروغ دیا ہے ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کرکٹ کے دیوانوں کا شہر ہے اور اس وقت پی ایس ایل کا جنون اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور آجکل ہم کھاتے پیتے اور سوتے جاگتے کرکٹ کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے جوکہ سرحدیں پار کرچکا ہے، کرکٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ اسے پاکستان میں نوجوان اور عمر رسیدہ سب ہی پسند کرتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گذشتہ سال انہوں نے پی سی بی سے کراچی میں ایک میچ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی،میچ کے انتظامات اور کرائوڈ نے ایسا ماحول پیدا کردیاتھا جس سے وہ ایک یادگار ایونٹ بن گیاتھا اور اس کے نتیجے میں اس سال پی سی بی نے کراچی میں 5 میچوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا اور بالآخر کراچی کو تمام 8 میچوں بشمول فائنل کے انعقاد کے لیے منتخب کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہماری گذشتہ سال کی سخت محنت اور کراچی کا کرکٹ کے لیے جنون کا نتیجہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے لاہور قلندر نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے دورے کے دوران انجوائے کیاہوگا، میں نے اُن سے بالخصوص ٹیم مینجمنٹ سے کہا کہ وہ دوبارہ سیہون کا دورہ کریں اور وہاں پر ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگائیں۔
مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں پر بھی زور دیا کہ وہ سندھ کے دیہی علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ شروع کریں، مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان آپ کو مایوس نہیں کریں گے اور یہاں پر بھی کتنے ہی وسیم اکرم ، شاہد آفریدی اور جاوید میاں داد موقع ملنے کے منتظر ہیں۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وزیراعلیٰ سندھ کا بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سندھ انتظامات کے حوالے سے ذاتی دلچسپی نہ لیتے تو شہر میں پی ایس ایل کے ایونٹ کا انعقاد نہیں ہوسکتا تھا ۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ پی سی بی کی ٹیمیں سندھ کے دیہی علاقوں میں ٹیلنٹ تلاش کریں گی ۔
اس موقع پر 38 غیر ملکیوں سمیت تمام کھلاڑیوں کو تحائف دیئے گئے۔

ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی کب ہوگی؟


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں سال اگست میں ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے رواں سال اگست میں واپسی کا اعلان کردیاہے، وہ یوایس اوپن ٹینس سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
ایک انٹرویو میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعداُن کا وزن کافی بڑھ گیا تھا،تاہم ایک برس پہلے والی فٹنس حاصل کرنے کےلیے وہ روزانہ چار سے پانچ گھنٹے ٹریننگ کررہی ہیں۔
32 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ وہ اگست میں یوایس اوپن سے دو ہفتے قبل ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی جبکہ انہوں نے تین ماہ میں 22 کلو وزن بھی کم کرلیا ہے۔

عمران خان کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ ان کی نیک تمنائیں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کے ساتھ کھیل چکا ہوں، ان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ عمران خان ایک فائٹر کرکٹر تھے، یقین ہے کہ جس طریقے سے وہ ٹیم کی کمان سبنھالتے تھے، ویسے ہی ملک کو بھی لے کر چلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاوید میانداد بہترین دوست ہیں، بحیثیت کرکٹر میں ان کی بہت قدر کرتا ہوں۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں



دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس


Comments