پاک آسٹریلیا سیریز، قومی ٹیم آج یو اے ای روانہ ہوگی


پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

حسن علی اور بابراعظم گوجرانوالا پہنچ گئے


پی ایس یل کے بعد حسن علی بابراعظم کیساتھ اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گئے۔
پی ایس یل کے بعد حسن علی بابراعظم کیساتھ اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گئے،دونوں کھلاڑیوں نے جناح اسٹیڈیم میں گوجرانوالہ پریمیئر لیگ کے میچ میں حصہ لیا ۔
گوجرانوالہ پریمئر لیگ کے تحت ہونیوالے کرکٹ میچ جناح اسٹیڈیم میں جاری ہیں گوجرانوالہ وارئیرز اور عطاء کنگ کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی اور بیٹسمین بابر اعظم نے بھی حصہ لیا۔
حسن علی نے بہترین باولنگ اور بابر اعظم نے ففٹی اسکورز کرکے اپنی ٹیم عطاء کنگ کو فتح دلائی ،جناح اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے اپنے ہیروز کو دل کھول کر داد دی اور میچ کو بھی خوب انجوائے کیا ۔

پی ایس ایل جیتنے کے بعد سرفراز کو زور کا جھٹکا


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور جیتنے کے بعد زور کا جھٹکا اس وقت لگا جب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ پی ایس ایل کی بیسٹ الیون ٹیم سے وہ باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کی بیسٹ الیون ٹیم کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق لاہور قلندرز کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئزز کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا جبکہ پاکستان سپرلیگ میں 430 رنز بنانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن اور پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو اوپنر مقرر کیا گیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں کراچی کنگز سے بابر اعظم، اسپنر عمر خان اور کولن انگرام، اسلام آباد یونائیٹڈ سے آصف علی اور فہیم اشرف، پشاور زلمی سے کیرن پولارڈ، وہاب ریاض اور حسن علی جبکہ بارہواں کھلاڑی لاہور قلندرز کے سندیپ لمی چانے کو رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس ٹیم کا انتخاب سابق کپتان رمیز راجا،مدثر نذر اور ڈینی مویریسن نے کیا ہے۔
کچھ روز قبل پی سی بی کی جانب سے سرفراز احمد کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم کا قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں سرفراز کے علاوہ بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان اور فخر زمان کو بھی آرام دیا گیا ہے۔ 

رچرڈز کا پاکستانی شائقین کرکٹ کے نام پیغام


ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نےمداحوں ، پاکستان کے کرکٹ شائقین اور کراچی کے عوام کا بہت شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے ٹیم کوئٹہ کے ہر ممبر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 2019ء کے فائنل میں پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

شعیب ملک کا غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے غیرملکی کھلاڑیوں اور اسٹاف کے پاکستان آنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کائرون پولارڈ اور جنوبی افریقا کے کولن انگرام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے سفر میں آپ کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت پر مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم جیت کی حقدار تھی، پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھی کھیلی۔

واپس آؤں گا، سیمی پاکستانیوں کے مشکور


پاکستان سپر لیگ 2019ء کی رنر اپ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ایونٹ کے دوران مداحوں کے پیار اور سپورٹ کاشکریہ ادا کیا ہے۔
ڈیرن سیمی کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ’’پاکستان، میں واپس آؤں گا، پیار اور سپورٹ کا شکریہ

سیمی نے کراچی کے شائقین کرکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’’ کراچی میں کرکٹ کا ماحول بہترین ہے اور یہ کرکٹ کھیلنے کے لئے شاندار جگہ ہے‘‘
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 8وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

امام الحق نے واٹسن سے معافی مانگ لی


پشاور زلمی کے اوپنر امام الحق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر شین واٹسن سے الجھنے پر معافی مانگ لی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے فائنل میں شین واٹسن اور امام الحق میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امام الحق نے تلخ جملوں پر شین واٹسن سے معذرت طلب کرلی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو جیت پر مبارک باد دیتا ہوں۔
شین واٹسن سے امام الحق کے الجھنے پر شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے پشاور زلمی کے اوپنر کو آڑے ہاتھوں لیا اور مہمان کھلاڑی سے بدسلوکی پر شدید تنقید کی تھی۔
کرکٹر امام الحق نے شائقین کی ناپسندیدگی اور تنقید کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن سے معافی مانگی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے گزشتہ روز کے واقعے کی وجہ ماحول کی گرما گرمی کو قرار دیا اور اپنے رد عمل اور الفاظ کو بھی غیر مناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔
امام الحق نے فائنل میچ اور پی ایس ایل کے انعقاد کو زبردست قرار دیا اور اس کامیابی کو انجوائے کرنے کا کہا۔
اس سے قبل شین واٹسن نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیا اور سرفراز احمد کی کپتانی اور محمد حسنین کی بولنگ کی کھل کر تعریف کی۔

شین واٹسن نے دورہ پاکستان کو یادگار قرا ر دیدیا


سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر شین واٹسن نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دے دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شین واٹسن نے پی ایس ایل میں سرفراز احمد کی کپتانی کی تعریف کی۔
واٹسن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت ثابت کرتی ہے کہ سرفراز بہترین کپتان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد حسنین پاکستان کا زبردست ٹیلنٹ ہیں، جو پریشر میں بھی بولنگ میں بہترین کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
شین واٹسن پی ایس ایل فور میں سب زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی قرار پائے ہیں،انہوں نے کئی میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کو اپنی بیٹنگ سے یقینی بنایا۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس
JOIN NOW and get 100% deposit BONUS for FREE


Comments