پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی۔
ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور آفیشل شرکت کریں گے۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جب کہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بھارت کو ہرا کر آئی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے سینئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود پاکستان معیاری ٹیم ہے، ہمیں گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

پی ایس ایل فور کامیاب ایونٹ ثابت ہوا، وسیم اکرم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کامیاب ایونٹ ثابت ہوا ہے، شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم آکر ایونٹ کو چار چاند لگائے،بہترین ایونٹ کی بہترین ٹیم نے ٹائٹل جیتا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق کپتان وسیم اکرم پی آئی اے ٹاؤن شپ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا حصہ بنے ، اُنہیں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔
اس موقع پر پی آئی سے اے کے چیئرمین وسی ای اوائیر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وزیرا عظم کے اعلان کے بعد عوام میںآگہی آرہی ہے کہ شجری کاری کتنی ضروری ہے۔

خوش رہنے میں پاکستانی قوم بھارتیوں سے آگے


خوش اور مطمئن رہنے میں پاکستانی قوم نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں فِن لینڈ نے لگاتار دوسرے سال بھی میدان مارلیاہے جبکہ پاکستان 67 ویں نمبر پر ہےاوربھارت 140 ویں نمبر پر رہا۔
فہرست کے مطابق پاکستانی شہری بھارتیوں سے زیادہ خوش ہیں کیونکہ بھارت کا نمبر 140ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فہرست میں پہلی دس پوزیشن فِن لینڈ ، ڈنمارک،ناروے،آئس لینڈ، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، سوئیڈن، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریا نے حاصل کیں ۔
امریکا، پچھلے سال کی بنسبت ایک پوزیشن نیچے حاصل کرپایا اور 19 ویں نمبر پر رہا ۔
رپورٹ کے مطابق منشیات کی لت امریکیوں میں مایوسی اور بےچینی کی بڑی وجہ رہی جبکہ جنوبی سوڈان فہرست میں آخری نمبر پر رہا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس
JOIN NOW and get 100% deposit BONUS for FREE



Comments