پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ون ڈے آج ہوگا


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز کی سیریزکے پہلے میچ کے لیے آج شارجہ میں میدان سجے گا، شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے مطمئن اور فنچ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔
سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ مطمئن ہیں کہ سیریز کے لیے منتخب نوجوان باصلاحیت ہیں ، اچھا مقابلہ ہوگا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے قائد ایرن فنچ کہتے ہیں کہ ساؤتھ ایشیا میں پچز ایک جیسی ہوتی ہیں ، ہم اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
سیریز کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے ، ٹیم پاکستان میں بڑے نام تو بہت زیادہ نہیں ہیں، لیکن جن کا چناؤ ہوا ہے وہ کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین پر بھی سب کی نگاہیں جمی ہیں ، ان کے علاوہ مزید نوجوانوں کو بھی موقع ملے گا۔
ایرون فنچ بھی اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے بہت خوش ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں جو جیت ملی اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

کپتان سرفراز احمد کھیل سے دور نہیں ہوئے


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز آج سے یو اے ای میں ہورہا ہے ۔ مگر آرام کی غرض سے کپتان سرفراز کی جگہ شعیب ملک کو اس سیریز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس آرام کےدوران کپتان سرفراز احمد کھیل سے دور نہیں ہوئے وہ اپنے بیٹے کی صورت میں فیوچر اسٹار تیار کررہے ہیں اوران دنوں اپنے بیٹے کے ساتھ گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جس کی وڈیو ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا شیئر کردی ہے۔
اُنہیں جب بھی موقع ملتا ہے اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کبھی ریس لگاتے ہیں تو کبھی کرکٹ کھیلتے ہیں جیسے کہ کچھ ماہ پہلے جب سرفراز احمد جنوبی افریقا کے دورے پر تھے تو بیٹے کو لے کر ایک پارک میں پہنچے جہاں مقامی بچوں کے ساتھ اُنہوں نے ریس بھی لگائی تھی۔
اس وڈیو پر سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں، اب اُن کے بیٹے کی باری ہے ۔

کرسٹیانو رونالڈو پر 20ہزار یورو جرمانہ


یوئیفا نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ کے دوران اشتعال انگیز حرکت کرنے پر یووینٹس کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پر 20ہزار یورو (تقریباً 32 لاکھ روپے) جرمانہ عائد کردیا۔
یوئیفا کا کہنا ہے کہ انضباطی کمیٹی نے رونالڈو کو غیرمناسب طرز عمل کا مرتکب پایا ہے۔
رونالڈو پر اُتنا ہی جرمانہ عائد کیا گیا ہے جتنا اسپین میں سولہویں راؤنڈ کے فرسٹ لیگ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے کوچ ڈیاگو سیمیون پر ایسی ہی حرکت کرنے پر عائد کیا گیا تھا۔
رونالڈو نے شاندار ہیٹ کرکے اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ دلائی تھی، میچ کے اختتا م پر جیت کا جشن مناتے ہوئے رونالڈو نے سیمیون کی حرکت کی نقل اُتاری تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس
JOIN NOW and get 100% deposit BONUS for FREE



Comments