یونس خان کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو جونیئر کی سطح پر اہم ذمے داریاں دینے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سابق کپتان یونس خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوسرے ممالک کی طرز پر کرکٹ کی دنیا کے اہم نام کو جونیئر کی سطح پر اہم ذمے داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بااختیار ہیڈ کوچ ہوں گے، ان کے ساتھ ندیم خان کو منیجر تعینات کیا جائے گا، اس کے علاوہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی ذمے داریاں بھی یونس خان کے پاس ہوں گی۔
یہ پہلا موقع ہو گا کہ اس سطح پر پی سی بی کسی کو اتنا با اختیار بنانے جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار براہ راست یونس خان کے ساتھ رابطے میں ہوں گے۔
پی سی بی اور یونس خان کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی


آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کا 281 رنز کے ہدف آسٹریلیا نے 49 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آسٹریلوی اننگز کی خاص بات اوپنر ایرون فنچ کی سنچری کے ساتھ شان مارش کی 91 رنز کی ناقابل شکست بیٹنگ نے نمایاں کردار ادا کیا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے حارث سہیل 101،عمر اکمل 48 اور شان مسعود کے 40 رنز کی بدولت 280 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی طرف سے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 63 رنز کی عمدہ اوپن شراکت قائم کی،24 رنز بنانے والے عثمان خواجہ کو فہیم اشرف نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

دوسری وکٹ پر ایرون فنچ نے ون ڈاؤن بیٹسمین شان مارش کے ساتھ مل کر 172رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور آسٹریلیا کی جیت کو مستحکم بنادیا۔
ایرون فنچ نے اس دوران کئی خوبصورت شارٹ کھیلے اور اپنی سنچری مکمل کی وہ 8 چوکوں اور 4 چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔
235 کے مجموعی اسکور پر ایرون فنچ 116 رنز کی اننگز کھیل کر محمد عباس کی پہلی وکٹ بن گئے۔
تیسری وکٹ پر شان مارش اور ہینڈز کامب نے 46رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی،شان مارش 91 اور ہینڈز کامب 30رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے،یوں آسٹریلیا نے 281رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف اور محمد عباس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

بائیو مکینکس لیب کو جلد منظوری مل جائیگی


پاکستان کرکٹ بورڈ کی بائیو مکینکس لیب کو جلد آئی سی سی کی منظوری مل جائے گی ، لاہورکی نجی یونیورسٹی میں قائم لیب آئی سی سی کی منظور شدہ چھٹی لیب ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لگ بھگ ایک دہائی قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بائیو مکینکس لیب بنانے کا کام شروع کیا تھا لیکن لیب مکمل نہ ہو سکی اور تین برس قبل چیئرمین شہریار خان کے دور میں نجی یونیورسٹی میں لیب لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید طرز کی بائیو مکینکس لیب کا تمام کام مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی کی ضروری کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے اور اب جلد ہی آئی سی سی اس کی منظوری دے دے گی، یہ آئی سی سی کی چھٹی منظور شدہ لیب ہو گی۔
اس سے قبل چنئی، پریٹوریا، برسبین، کارڈ ف اور لف برا میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب موجود ہیں۔

برج خلیفہ وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی تصویر سے جگمگا اٹھا


دبئی کا برج خلیفہ وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی تصویر سے جگمگا اٹھا، متحدہ عرب امارات نے برج خلیفہ پر جیسنڈا آرڈرن کی تصویر آویزاں کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے۔
متحدہ عرب امارات نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر آویزاں کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا، جس میں وہ ایک متاثرہ خاتون کو گلے لگائے نظر آرہی ہیں۔
شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موم  کردیے۔
متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے تشکر کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور وزیراعظم جسینڈا آرڈن کے خلوص، ہمدردی اور تعاون نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس
JOIN NOW and get 100% deposit BONUS for FREE



Comments