پی ایس ایل4 میں آج دو بڑے مقابلے


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج  دو میچز کھیلیں جائیں گے


پہلے لاہور قلندرزاور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایئٹرزمدمقابل ہوں گے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایئٹرزرات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔


یاد ہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔


دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے سے باہر کردیا۔

ڈی جے براوو نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا



ڈی جے براوو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بننے پر خوش ،پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اسٹار ڈی جے براوونے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ پی ایس ایل کی مضبوط ترین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بننے پر خوش ہوں،سرفراز احمد بہترین انداز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
براوونے کہا کہ پی ایس ایل میں پاکستان کا لوکل ٹیلنٹ بہت زبردست ہے،محمد حسنین کے ٹیلنٹ نے متاثر کیا ہے، اسے پاکستان کیلئے کھلایا جائے۔
ڈے جے براوو نے مزید کہا کہ پاکستان جارہا ہوں، معلوم ہےکہ پاکستان میں فینز بھی میرے منتظر ہیں،پاکستان میں اس بار بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔2006 میں آخری بار پاکستان گیا تھا، لارا کے ساتھ ٹیسٹ میں بڑی پارٹنرشپ لگائی تھی جو یادگار ہے۔

ہندو انتہا پسندوں کی شعیب ملک کو دھمکیاں



پاکستانی کرکٹراور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک کو ہندو انتہا پسندتنظموں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر’ پاکستان زندہ باد ‘کا ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد سے ہندو انتہا پسندوں نے اُنہیں دھمکیاں دینا شروع کردیں ہیں۔ 
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پرشعیب ملک کے اس ٹوئٹ کے بعدیہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ انہیں حیدرآباد نہ آنے دیا جائے،اگر وہ آئے تو ان پر حملہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب کئی انتہا پسندوں کی جانب سے ثانیہ مرزا سے اس کا جواب دینے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ 
واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دراندازی پر منہ توڑ جواب دیا گیا تھا جس کے بعد کئی پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں نے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ٹوئٹس کئے تھے۔ 
تب ہی شعیب ملک نے بھی پاکستان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ ٹوئٹ کیا تھا۔ 

محمد عامر کی والدہ انتقال کر گئیں


فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ  طبیعت کی خرابی کے باعث منگل کی شب لاہور میں  انتقال کر گئیں، والدہ کے انتقال کی خبر عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر کی والدہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 2 دنوں سے ڈیفنس لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
  ان کی بیماری کی اطلاع کے بعد محمد عامر پاکستان سپر لیگ کا میچ چھوڑ کر پاکستان آ گئے تھے۔
محمد عامر کی والدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں بعد از نماز عصر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم ملتان کے خلاف میچ میں محمد عامر کے بغیر میدان میں اتری تھی اور اس نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس


Comments