پی ایس ایل میں ٹیموں کی تازہ ترین پوزیشن


پاکستان سپر لیگ فور میں 14 پوائنٹس کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  پہلے جبکہ پشاور زلمی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دیگر ٹیموں کی پوزیشن کچھ اس طرح ہے۔

کوئٹہ نے اسلام آباد کو 43 رنز سے شکست دیدی


پاکستان سپر لیگ کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ احمد شہزاد کو بہترین کارگردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آبادیونائیٹڈ 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 137 رنز تک محدود رہی۔
اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونچی 43 گیندوں پر 64 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے جبکہ دیلپورٹ 25، سالٹ اور فہیم اشرف بالترتیب 2، 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ شاداب خان 8،عماد بٹ اور آصف علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئےاسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 181 رنز کا ہدف دیاتھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز زیادہ اچھا آغاز نہ دے سکے اور شین واٹسن 15 رنز بناکر پٹیل کی گیند پر فہیم اشریف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
احمد شہزاد اور نئے آنے والے بیٹسمین اعظم خان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 38 رنز جوڑکر ٹیم کا اسکور 62 تک پہنچایا، اس موقع پر اعظم خان فہیم اشرف کا شکار بننے۔
کوئٹہ کی دو وکٹیں گرنے کے بعد احمد شہزاد کا ساتھ دینے روسوؤ میدان میں اترے اور برق رفتاری سے رنز بناتے ہوئے مجموعی اسکور میں 46رنز کا اضافہ کیا، روسوؤ 17 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
عمر اکمل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا لیکن جب ان کا انفرادی اسکور 27 رنز ہوا تو عماد بٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
دوسری جانب احمد شہزاد ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 73 رنز بناکر پویلین لوٹے گئے،براوو بغیر کھاتہ کھولے جبکہ کپتان سرفراز صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
محمد نواز نے صرف 5 گیندوں پر 15 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 180 تک پہنچانے میں مدد دی۔
اسلام آباد کے فہیم اشرف نے 4، عمادبٹ نے 3 جبکہ سمیت پٹیل اور ظفر گوہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

شین واٹسن پاکستان آنے کیلئے تیار



آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کراچی آئیں گے۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان نے تصدیق کر دی ہے۔
شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سمیت دیگر تمام میچوں میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے یہ فیصلہ ٹیم اونر ندیم عمر کی درخواست پرکیا، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
کووئٹہ کا اب اتوار کو کراچی کنگز سے نیشنل اسٹیڈیم میں مقابل  ہوگا۔
واضح رہے شین واٹسن پاکستان سپر لیگ فور میں اب تک 9 میچوں میں 332 رنز بنا چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں مدعو فٹ بال ٹیم کی فاسٹ فوڈ سے تواضع


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں مدعو اسپورٹس ٹیم کی تواضع وائٹ ہاؤس میں بنے کھانوں کے بجائے فاسٹ فوڈ سے کر دی۔
وائٹ ہاؤس میں گزشتہ روز امریکی فٹبال ٹیم کے لنچ میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی کے سینڈوچز اور فرائیڈ چکن رکھی گئی۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شیف ہوسکتے تھے اور ہوسکتے ہیں لیکن ہم نے فاسٹ فوڈ رکھا ہے کیوں کہ میں آپ لوگوں کو جانتا ہوں، ہم امریکی کمپنیوں کو پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوری میں بھی حکومتی شٹ ڈاؤن کو وجہ بنا کر اسپورٹس ٹیم کی تواضع فاسٹ فوڈ سے کی گئی تھی۔
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں


دنیا کا پسندیدہ آن لائن کھیل بیٹنگ کمپنی صرف +18کیلے, ابھی مفت رجسٹریشن کرنے پھر حاصل کريی 15000 تک فری بونس


Comments